۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ملی یکجہتی کونسل، پریس کانفرنس

حوزہ / امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب نے منصورہ میں ٹرانس جینڈر بل پر مختلف دینی جماعتوں، مذہبی شخصیات اور علماء کرام کی میٹنگ بلائی۔ جس میں شیعہ علماء کو نسل کے مرکزی  نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، جناب حافظ سید کاظم رضا نقوی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب نے منصورہ میں ٹرانس جینڈر بل پر مختلف دینی جماعتوں، مذہبی شخصیات اور علماء کرام کی میٹنگ بلائی۔ جس میں شیعہ علماء کو نسل کے مرکزی  نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، جناب حافظ سید کاظم رضا نقوی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔مختلف آراء آئیں، فیصلہ ہوا کہ پہلے مرحلے پر اگلے جمعہ کو مسجد شہدا سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔ کچھ سیکولر قوتیں کوشش کر رہی ہیں کہ ملک میں بے دینی، فحاشی و عریانی اور مغربی کلچر کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا: ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ اس طرح کے بل قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے صریحاً مخالف ہیں۔ ہم اس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ پوری پاکستانی قوم اس کو مسترد کر چکی ہے۔ قائد محترم ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک بہت جامع بیان جاری فرمایا ہے۔ دیگر دینی قائدین کے بیانات کوبھی مدنظر رکھ کر جامع پروگرام بنایا جائے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: ملی یکجہتی کونسل کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہمارے پاس موجود ہے۔ اس پہ ہم سب اکٹھے ہیں، اسی اتحاد کو آگے بڑھایا جائے، عوام کو آگاہی اور شعور دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے عوام دینی غیرت و حمیت میں ہر کسی سے آگے ہیں۔ ہم اگر متحد ہوں، عوام کو آگاہی دیں تو ہم ہی کامیاب ہوں گے اور لادینی قوتیں ناکام ہوں گی۔

آخر میں پرہجوم پریس کانفرنس ہوئی  جس میں سراج الحق، علامہ عارف حسین واحدی، لیاقت بلوچ، پیر صفدر گیلانی اور دیگران نے شرکت کی۔

پاکستان کے عوام دینی غیرت و حمیت میں سب سے آگے ہیں، علامہ عارف حسین واحدی

پاکستان کے عوام دینی غیرت و حمیت میں سب سے آگے ہیں، علامہ عارف حسین واحدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .